دنیا اِدھر سےاُدھرہوجائے،نواز شریف کاجانا طے ہے،شیخ رشید کادعویٰ

پوری قوم فوج اورعدلیہ کےساتھ کھڑی ہے،2018ء نوازشریف کی باقیات کےخاتمےکاسال ہے،وقت آنے پراسمبلی سےاستعفیٰ بھی دیں گے۔لاہورمیں میڈیا سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 جنوری 2018 15:49

دنیا اِدھر سےاُدھرہوجائے،نواز شریف کاجانا طے ہے،شیخ رشید کادعویٰ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) : عوامی مسلم  لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا اِدھر سے اُدھر ہو جائے،نواز شریف کا جانا طے ہے،پوری قوم فوج اور عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے،2018ء نوازشریف کی باقیات کے خاتمے کاسال ہے،وقت آنے پراسمبلی سے استعفیٰ بھی دیں گے۔انہوں نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا جلد اجلاس ہوگا۔

آیندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں فیصلہ ہوجائےگا۔ پوری قوم فوج اور عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا اِدھر سے اُدھر ہو جائے،نواز شریف کا جانا طے ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جس دن سے میں گیا ہوں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔میں کہتا ہوں کہ 2018ء نوازشریف کی باقیات کے خاتمے کا سال ہے۔ نوازشریف کی سیاست کاخاتمہ طے ہے۔وقت آنے پراسمبلی سے استعفیٰ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان نے ہمیں مقروض کر دیا ہے۔پاناما اور العزیزیہ کے چوروں سے نجات کاوقت آئے گا۔ علماء مشائخ کا11جنوری کوکنونشن ہوگا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک مہں چوری کے الیکشن کا وقت گزر گیا۔