باقرنجی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 جنوری 2018 12:16

باقرنجی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جنوری۔2018ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ باقرنجی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت نے طاہرالقادری کو انصاف کیلئے دھرنے کی بجائے عدالت جانے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ باقرنجفی رپورٹ میں کسی پرذمے داری عائد نہیں کی گئی،طاہرالقادری کی اے پی سی نے سیاسی اعلامیہ جاری کیاتھا۔

انہوں نے کہا طاہرالقادری دھرنا نہیں دیں گے،دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا،سیاسی جماعتیں اگر غیر آئینی اقدام کرنا چاہتی ہیں تو ان کی مرضی ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ طاہرالقادری نے آصف زرداری سے 2012میں استعفے کامطالبہ کیاتھا۔انہوں نے طاہرالقادری کو مشورہ دیا کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے عدالت جائیں،عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے طاہرالقادری کوانصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :