پاکستان ریلوے نے سی پیک کے تحت پشاور تا کراچی مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے قابل عمل ہونے کا جائزہ اور ابتدائی ڈیزائن مکمل کر لیا

پیر 8 جنوری 2018 12:59

پاکستان ریلوے نے سی پیک کے تحت پشاور تا کراچی مین لائن ون کی اپ گریڈیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاور سے کراچی تک مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے قابل عمل ہونے کا جائزہ اور ابتدائی ڈیزائن مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق ریلوے نے پشاور تا کراچی مین لائن ون کی بہتری کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈیشن کے بعد ریلوے کی رفتار میں اضافہ ہو جائے گا۔ انجنوں کی دستیابی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 160 انجن کا م کررہے تھے لیکن اب حکومت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے 473 میں سے 324 انجنوں کو فعال کردیا گیا ہے۔