یمن ، صعدہ میں عرب اتحاد کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائیلٹ محفوظ

سعودی شاہی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ صعدہ میں فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ،ترجما ن عرب اتحادی فوج

پیر 8 جنوری 2018 12:57

یمن ، صعدہ میں عرب اتحاد کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائیلٹ محفوظ
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگی مہم میں شریک عرب فوجی اتحاد کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ اس کے دونوں پائیلٹ بال بال محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شاہی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ صعدہ میں فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

اس وقت وہ یمن میں ایک کارروائی کے بعد سعودی عرب میں اپنے اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔اس واقعے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اتحادی فوج نے ان دونوں پائیلٹوں کو حادثے کی جگہ سے لانے کے لیے مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی کی ہے اور وہ دونوں اب سعودی عرب واپس پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :