سری دیوی کا فلاحی کاموں کیلئے پینٹنگز فروخت کرنیکا فیصلہ

اگلے ماہ دبئی میں ہونیوالی ایک نمائش میں اداکارہ کی پینٹنگز کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا

پیر 8 جنوری 2018 12:56

سری دیوی کا فلاحی کاموں کیلئے پینٹنگز فروخت کرنیکا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے فلاحی کاموں کیلئے اپنے ہاتھوں سے بنائی جانیوالی پینٹنگز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری دیوی اداکاری کے علاوہ پینٹنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں اور فلمی مصروفیات کے باوجود پینٹنگز بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

سری دیوی نے اب اپنی پینٹنگز کو فلاحی اداروں کی مدد کیلئے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے ماہ دبئی میں ہونیوالی ایک نمائش میں انکی پینٹنگز کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔

سری دیوی نے اداکارہ سونم کپور کی ڈیبیو فلم ’’سانوریا‘‘ میں انکے ایک روپ کو پینٹنگ میں ڈھالا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ سونم کپور کی یہ پینٹنگ مہنگے داموں فروخت ہو گی۔ سری دیوی نے مائیکل جیکسن کی بھی پینٹنگ بنا رکھی ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان دونوں پینٹنگز کی بولی کا آغاز 10 لاکھ سے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ 2010 میں انٹرنیشنل آرٹ ہاؤس نے سری دیوی کو پینٹنگز کو فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :