نواب چنگیز مری نے بھی حمایت کردی،

وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ارکان کی تعداد 40 ہوگئی، عبدالقدوس بزنجو کا دعوی

پیر 8 جنوری 2018 11:57

نواب چنگیز مری نے بھی حمایت کردی،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے دعوی کیا ہے کہ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40 ہوچکی ہے، مسلم لیگ(ن)کے نواب چنگیز مری نے بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40 تک ہوچکی ہے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے نواب چنگیز مری نے بھی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کردی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ 40 اراکین کی حمایت کا دعوی کرنے والے عشائیے میں 20 ارکان بھی اکٹھے نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا وزیراعلی ثنا اللہ زہری کہتے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کروں گا اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کروں گا'۔واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرسوں بروز منگل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :