عوامی تحریک کی استعفوں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی‘لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 جنوری 2018 09:57

عوامی تحریک کی استعفوں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی‘لائحہ عمل طے کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جنوری۔2018ء) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو استعفوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے راہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں30 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز شریف، رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لہٰذا یہ افراد 7جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں مگراستعفے نہیں آئے جس پر پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے۔

خرم نواز گنڈا پورنے بتایا کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین،پیپلز پارٹی کے راہنما میاں منظور وٹو، ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی اور شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی۔ تمام جماعتوں نے آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں حکومت زاہد حامد کے استعفا پربھی تیار نہیں تھی مگر آخرکار انہیں مستعفی ہونا پڑا۔ ہم نے بہت صبرکر لیا بہت وقت دے دیا اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :