وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40 ہوگئی ہے-قدوس بزنجو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 جنوری 2018 09:53

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جنوری۔2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل اراکین کی تعداد 40تک ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے نواب چنگیز مری نے بھی حمایت کردی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق 40اراکین کے دعویداروں کے پاس آج 20ارکان بھی موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔مخالفین کادعویٰ ہے کہ ان کے پاس 40اراکین اسمبلی موجود ہیں اور وہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے لیکن مخالفین اپنے 20اراکین اسمبلی بھی اکٹھے کرنے میں ناکام رہے، 40اراکین کے دعویداروں کے پاس آج 20ارکان بھی موجود نہیں ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف پیش ہونے والا عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگی جبکہ وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کہتے ہیں عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ بھی کروں گا اورایوان میں اپنی اکثریت بھی ثابت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :