’یہ ہمارابندہ ہے‘شہزادہ محمد بن سلمان کےبارےمیں ٹرمپ کادعویٰ،رپورٹ بی بی سی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 23:53

’یہ ہمارابندہ ہے‘شہزادہ محمد بن سلمان کےبارےمیں ٹرمپ کادعویٰ،رپورٹ ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کتاب کے جو اقتباسات دنیا بھر کے اخبارات اورجرائد میں گردش کررہے ہیں ان میں ایک جگہ صدرٹرمپ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کےبارے میں کہتے ہیں کہ 'یہ ہمارا بندہ ہے'۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں متنازع کتاب کے منصف نے اپنی کتاب کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے ہر لفظ پر قائم ہیں اور یہ کہ صدر کے عملے کے ارکان انھیں ایک بچے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کتاب 'فائر اینڈ فیوری، ان سائیڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس' کے مصنف مائیکل ولف نے اپنی کتاب کو صدر ٹرمپ کی طرف سے جھوٹ کا پلندا قرار دیے جانے کے جواب میں کہا ہے یہ دو سو انٹرویوز پر لکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کتاب کے جو اقتباسات دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں گردش کر رہے ہیں ان میں ایک جگہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں کہتے ہیں کہ 'یہ ہمارا بندہ ہے۔

' صدر ٹرمپ نے اس کتاب پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے کبھی مائیکل ولف سے بات نہیں کی ہے۔ اس کتاب کا ایمزان کی سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں کی فہرست میں نمبر اڑتالیس ہزار سے بھی نیچا تھا لیکن ایک رات کے اندر یہ اول نمبر پر آ گئی اور جمعہ کو اس کتاب کو مقررہ وقت سے پہلے جاری کر دیا گیا ہے۔ کتاب میں اس کے علاوہ کیا ہے؟ ٹرمپ کی ٹیم صدارتی کامیابی پر حیران اور پریشان ہو گئی تھی۔

ان کی بیوی ملینہ انتخابی نتائج کی رات رو رہی تھی اور وہ خوش نہیں تھیں۔صدرٹرمپ کو اس بات پرغصہ تھا کہ صف اول کے ستاروں نےان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکارکردیا تھا۔ ان کی صاحبزادی ایونکا اور ان کے شوہر جارڈ کشنر کی یہ خواہش ہے کہ وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کریں۔ صدر ٹرمپ کے وکلا کی طرف سے اس کتاب کی اشاعت کو رکوانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن اس میں انھیں کامیابی نہیں ہو سکی۔

صدرکی طرف سے کتاب پر لفظی حملوں کا جواب دیتے ہوئے مصنف ولف نے کہا کہ صدر پر کسی کو اعتبار نہیں رہا ہے اور اس کے اردگرد موجود سو فیصد لوگ انھیں صدر کے عہدے کے قابل نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ صدر کے قریبی لوگ ان کے رویے اور حرکات کو بچگانہ کہتے ہیں کیونکہ 'وہ ہمیشہ اپنی تعریف سننا چاہتے ہیں۔ سب کچھ بس اپنے لیے۔۔ یہ شخص نہ کچھ پڑھتا ہے، نہ سنتا ہے۔ اور اس کا ایک چھلاوے کی طرح کا رویہ ہے۔'

متعلقہ عنوان :