اگرڈرون حملہ ہواتو احتجاج یامذمت نہیں دفاع کریں گے،سفیراعزازچودھری
حکومت نےتین نکاتی بیانیہ دیا،امریکا میں ہرطرف پاکستان کی آوازپہنچائیں گے،اقتصادی پابندیوں سےامریکا کابھی نقصان ہوگا،امریکا نےجب بھی سختی کی کوشش کی نتائج اچھے ثابت نہیں ہوئے،امریکا کی سپلائی آج بھی پاکستان کےراستے ہورہی ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیرکا خصوصی انٹرویو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 22:59
(جاری ہے)
امریکا کی خاطرپاکستان کامغربی فضائی کاریڈور بند ہے۔
امریکا کی سپلائی آج بھی پاکستان کے راستے ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔اگرڈرون حملہ ہواتوپاکستان بھرپوراحتجاج کرے گا۔ردعمل کے دوطریقے ہیں ایک یہ کہ مذمت اور احتجاج کریں ۔جبکہ دوسراطریقہ قیادت مل بیٹھ کردفاع کاحل ڈھونڈے گی۔انہوں نے حافظ سعید کے بارے میں کہاکہ اقوام متحدہ کی لسٹ میں ہے جس کی پابندی ہم پرلازم ہے۔انہوں نے کہاکہ حافظ سعید پراقوام متحدہ کی لسٹ کے مطابق تین پابندیاں ہیں۔فنڈریزنگ، اسلحہ نہ اٹھائیں اور انٹرنیشنل سفرنہ کریں۔اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قربت پرکانگریس کا ایک حصہ اعتراض کرتاہے۔پاک افغان بارڈر کوبہتر بنانے کیلئے امریکا سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کاساتھ دیں۔ان سے کہاکہ ہم نے مہاجرین کی بھی دیکھ بھال کی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس دہشتگردوں کاکوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔امریکا کے پاس ٹیکنالوجی ہیں چیک کرسکتاہے۔ہم ان سے معلومات شیئرنگ کی بات کرتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ امریکا نے تاحال ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں کی۔نہ ہی ہمیں دہشتگردوں سے متعلق شواہد دے رہے ہیں۔سب نے دیکھا کہ کینیڈین شہریوں کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ دی پھرہم نے بھرپورکاروائی بھی کی۔انہوں نے بتایاکہ امریکا نے مالی امداد کی بندش سے متعلق قبل ازوقت کوئی وارننگ نہیں دی تھی بس عندیہ دیا تھا۔ اعزازچوہدری نے کہاکہ پاکستان ایک مضبوط اور اہم ملک ہے ۔امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہم بھی چاہتے ہیں لیکن افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈالاجائے یہ منظور نہیں ہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ ڈیڈلائنز یادباؤ سے نہیں بلکہ مشترکہ کاوشوں سے کامیاب ہوگی۔پاکستان بھی چاہتاہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں ہرجگہ پاکستان کا بیانیہ پہنچائیں گے،حکومت نے تین نکاتی بیانیہ دیاہے۔اقتصادی پابندیوں سے امریکا کابھی نقصان ہوگا۔اعزاز چودھری نے کہا کہ القاعدہ کانیٹ ورک پاک امریکا تعاون سے ختم ہوا۔تاہم امریکا نے جب بھی سختی کی کوشش کی نتائج اچھے ثابت نہیں ہوئے۔اس میں پاک امریکا دونوں کامفادنہیں ہے۔پاکستان امریکا سے تعاون کرناچاہتا ہے پاکستان نے امریکا کوفری فضائی حدود بھی دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.