ڈی جی رینجرز سندھ کا اندرون سندھ کا دورہ

اتوار 7 جنوری 2018 22:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے اندرونِ سندھ شہباز رینجرز ہیڈکوارٹر سکھر، سردارگڑھ اور میر پور ماتھیلو کا دورہ کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز نے آپریشنل تیاریوں اور اندرونِ سندھ میں امن وامان کی صورتِ حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے تعینات آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر بھر پور توجہ دیں اور اس میں مزید بہتری کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں رہیں۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے پاکستان رینجرز(سندھ) کے زیر انتظام چلنے والے سندھ رینجرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :