معاشی مشکلات کے اس دور میں خاندان کے ہر فرد کوروز گار کمانے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر قانون

اتوار 7 جنوری 2018 22:50

فیصل آباد۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری سے سات کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈی ٹائپ پل کے قریب سمن آباد میں لڑکیوں کو مختلف پیشہ وارانہ فنون کی تربیت فراہم کرنے کیلئے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کیا ، افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔

ٹیوٹا کے انجینئر محمد عثمان اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کو منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے چار کنال رقبہ پر قائم کئے گئے اس ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں مختلف تربیتی کورسز کی صبح و شام کلاسز کیلئے 310 طالبات کے داخلوں کی گنجائش ہو گی جس میں مڈل اور میٹرک پاس لڑکیوں کو چھ اور ایک سال کے دورانیے میٹرک ووکیشنل ‘ ایڈوانس ڈی ڈی ایم ‘ فیشن ڈیزائنگ ‘ ڈومیسٹک ٹیلرنگ ‘ بیوٹیشن اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی سمیت دیگر فنون کی تربیت دی جائے گی جس کیلئے داخلوں کا فوری آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء خاں نے حلقہ کے عوام کو مبارکباد دی اورکہا کہ اس حلقہ میں مڈل اور میٹرک پاس بچیوں کومختلف ہنر سکھانے کیلئے اپنی نوعیت کا شاندار اور مثالی ادارہ قائم کیا گیا ہے تاکہ حلقہ اور اردگر کے علاقوں کی بیٹیوں کا ان کے گھروں کے قریب مختلف پیشہ وارانہ فنون کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے اس پروگرام کے تحت اس ادارہ میں مختلف فنون میں ہر مند بچیاں اپنے خاندان کا معاشی سہارا بنیں گی کیونکہ معاشی مشکلات کے اس دور میں خاندان کے ہر فرد کوروز گار کمانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :