جڑانوالہ ،اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ سرکاری ریٹ سے کم گنا خریدنے والے 3کنڈا مالکان گرفتار، مقدمات درج

اتوار 7 جنوری 2018 22:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ سرکاری ریٹ سے کم گنا خریدنے والے 3کنڈا مالکان گرفتار، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف نے تحصیلدار شیر محمد خان و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ کے نواحی گائوں پل جگاتن پر 180روپے فی من کی بجائے 125روپے فی من گنا خریدنے والے 3کنڈا مالکان شعبان الحق ساکن 6چک ، محمد اکبر ساکن 626گ ب ، محمد اعظم ساکن 236گ ب کو گرفتار کروا کر تھانہ لنڈیانوالہ میں شوگر ایکٹ 1990ء کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروادیے۔