جڑانوالہ ،گھر کی چھت سے گر کر کمسن بچی جاں بحق

اتوار 7 جنوری 2018 22:04

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) گھر کی چھت سے گر کر کمسن بچی جاں بحق ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 128گ ب کے رہائشی بشیر کی بیٹی گھر کی چھت پر کھیل کود رہی تھی کہ اسی دوران چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امدا د کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :