وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی

صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور صوبے بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیاجارہاہے، متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں، شہباز شریف شہبازشریف عوام کی ترقی اور فلاحی اقدامات کی بناء پر عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی گفتگو

اتوار 7 جنوری 2018 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے ملاقات کی - وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور صوبے بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیاجارہاہے - انہو ںنے کہاکہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے - جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں - لودھراں سے خانیوال تک 23 ارب روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے - اربوں روپے کی لاگت سے مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک دو رویہ سڑک کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام کیاجارہاہے -دانش سکول، موبائل ہیلتھ یونٹس جیسے بڑے منصوبے بھی جنوبی پنجاب میں لگائے گئے ہیں او رجنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیاگیاہے - انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں - بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب موثر کردار ادا کررہاہے - اس ادارے کے توسط سے اب تک ہزاروں اوورسیز پاکستانیو ںکو ریلیف ملاہے - وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں - شہبازشریف عوام کی ترقی اور فلاحی اقدامات کی بناء پر عوام کے دلوں میں بستے ہیں -

متعلقہ عنوان :