Live Updates

قوم پرست جماعت کس لئے نواز شریف کا ساتھ دیتی رہی آج یہ بات قوم کے سامنے واضح ہورہی ہے، تحریک انصاف

اتوار 7 جنوری 2018 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) صوبائی وزیر جنگلات اور میٹرو پولیٹن کے خلاف نیب کی تحقیقات سے ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں ،قوم پرست جماعت کس لئے نواز شریف کا ساتھ دیتی رہی آج یہ بات قوم کے سامنے واضح ہورہی ہے ،میگا کرپشن کیس سمیت صوبے میں ھونے والی تمام کرپشن کو بے نقاب کیا جائے، وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد انہوں نے صوبے کے ساتھ جو سلوک کیا اس کا ردعمل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان نے قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر جنگلات ، میٹرو پولیٹین کوئٹہ میں ھونے والی کرپشن پر نیب کی تحقیقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ھوئے کہا ھے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رھے تھے کہ صوبے میں کرپشن عروج پر ھے وزیر اعلی بلوچستان سمیت تمام وزرا کرپشن کرنے اور مال بنانے میں مصروف ھے آج ثابت ھوگیا کہ ہمارے خدشات و تحفظات درست تھے ہمارے چیرمین عمران خان نے گزشتہ سال ہی کہہ دیا تھا کہ قوم پرست جماعت کے سربراہ نواز شریف کو بچانے کے لئیے جو کچھ کررھے ھیں ان میں ان کی جماعت اور ان کے ذاتی مفادات بھی شامل ھے آج ثابت ھوگیا کہ نواز شریف جسے کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی اعلی عدلیہ نے نااہل قرار دیا قوم پرست جماعت کے سربراہ انہیں بچانے کے لئیے پشتونوں کو بیغیرت اس لئیے قرار دے رھے تھے کہ ان کی اپنی جماعت بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی تھی ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ھونے والی میگا کرپشن سمیت تمام کیسز کے اہم کرداروں کو بے نقاب کیا جائے وقت آگیا ھے کہ صوبے کی دولت لوٹنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے صوبے کو ستر سالوں سے قومیت اور مذہب کے نام پر لوٹا گیا اب ان عناصر کی مکمل سرکوبی ھونی چاہئیے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان پر عدم اعتماد انہوں نے صوبے کے ساتھ جو سلوک کیا اس کا ردعمل ھے وزیر اعلی بلوچستان کو اخلاقی طور پر مستعفی ھوجانا چاہیے تھا انشا الللہ آنے والے دور میں تمام کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرینگے 2018 میں صوبے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ھوکر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات