حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے اور نام نہاد قوتوں کو نوازنے کے نتائج بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں، میراسداللہ بلوچ

بلوچستان مزید سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ، بی این پی عوامی ہر فورم پر بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتی رہے گی ، شمولیتی اجتماع کے موقع پر گفتگو

اتوار 7 جنوری 2018 22:04

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکٹری جنرل سابق صوبائی وزیر واجہ میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مزید سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا حقیقی سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے اور نام نہاد قوتوں کو نوازنے کے نتائج بلوچستان کے عوام بھگت رہی ہیں بی این پی عوامی نے ہر فورم پر بلوچستانی عوام کی ترجمانی کی ہے اور کرتی رہے گی ان خیا لات کا اظہار انھوں نے رہنمامیر قدرت اللہ زہری، صفی اللہ زہری اور سید لطیف شاہ اور محمد اسحاق ریکی اور انکے ساتھیوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسداللہ بلوچ نے کہاکہ برسراقتدار قوتوں نے زاتی پسندونا پسنداور علاقائی تعصب اور تنگ نظری کو ہوا دی انھوں نے علاقائی اور برادری کی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں بی این پی عوامی سے وابستہ ہے ہم نے ماضی میں بھی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کیا جس کی بدولت بی این پی عوامی میں مختلف علاقوں اور مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے بلخصوص سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کی جوک درجوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے واضع ہوتاہے کہ بلوچستان کے عوام اج بھی امیدکی اخری کرن اور مسائل و مشکلات سے نجات دہندہ بی این پی عوامی کو ہی سمجھتی ہے بی این پی عوامی کو اس دفعہ پھر اگر عوام نے اپنا نمائندہ چنا تو ہماری جماعت ماضی کی طرح بلارنگ نسل عوامی خدمت میں کوہی کسرباقی نہیں چھوڑیگی ملاقات کے موقع پر میرقدرت اللہ ریکی ، صفی اللہ زھری ،محمداسحاق ریکی، سیدلطیف شاہ اپنے عزیزواقارب اور سینکڑوں ساتھیوں صدام حسین ریکی ، حضرت ریکی ،عبدالحمیدریکی، مہراللہ ریکی، عبداللہ ریکی ،عابدحسین ریکی، زاہدحسین ریکی، مجاہدحسین ریکی، حبیب اللہ ریکی، امین اللہ ریکی، امان اللہ ریکی، فاروق ریکی، حفیظ ریکی، غلام علی مینگل، زاہدبروہی، یار محمدمحمدحسنی، سلیم دین، محمد رشیداحمد بادینی، بشیراحمدبادینی ،عنایت شاہ، طارق زھری ،یونس زھری،، خالدزھری، بابوشکرخان زھری، ثنااللہ زھری ،سیدمرتضی شاہ، سیدرحیم شاہ، سیدفیم شاہ، ثنااللہ چھٹا ،فضل چھٹا، احسان بلوچ ،عمران رند، نصراللہ لانگو،اسداللہ مینگل ،ظفرزھری، نادرسمالانی، عاصم سمالانی، بی این پی عوامی کے آئین و منشور اور قومی پروگرام سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پرواجہ اسداللہ بلوچ نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امیدظاہرکی حب لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مزیدتیزکرتے ہوئے عملی طورپرسیاسی و جموری انداز میں بی این پی عوامی کا پیغام گھرگھرتک پہنچائیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ بلوچستان میں پرامن سیاسی و جموری جہدوجہد ہی سے انقلاب برپا کریگی جس کے لیے سیاسی کارکنوں کی سیاسی بصیرت اور کردار کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور اج تک پورے دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں کسی بھی مفادپرست اور سرمایہ دار قوت شامل نہیں بلکہ ان میں اہم کلیدی کردار سیاسی تربیت یافتہ نوجوانوں پر ہی منحصر ہے جس کے لیے بی این پی عوامی ترجیحی بنیادوں پر سیاسی کارکنوں اور نوجوانو کو عملی طور پر سیاسی و جموری جہدو جہد کے باعث راغب کررہی ہے اور انھیں اپنا حقیقی سرمای سمجھ تھی ہے انہوں نے کہاکہ کارکن متحرک رہیں انشا اللہ آنے والا دور بی این پی عوامی کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :