وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے محمود خان اچکزئی ،وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر مملکت جام کمال کی ملاقات

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 7 جنوری 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اتوار کے روز پشتونخواملی اعوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی مسلم لیگ ن کے رہنمااور وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر مملکت جام کمال نے علیحدملاقات کی ہے۔تینوں رہنمائوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیراعلیٰ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوری تسلسل برقرار رہے گااور جمہوری عمل کے خلاف سازش کرنے والوںکو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء اللہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ وہ جمہوری قدروں پر پختہ یقین رکھتے ہیں ۔تحریک عدم اعتماد پیش کرنامخالیفین کا جمہوری حق ہے لیکن وہ جمہوری طریقے سے ہی اس کا مقابلہ کریں گے اور ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔