مقبوضہ کشمیر ،ْ باندی پورہ میں کرکٹ میچ کے دور ان پاکستانی ترانے کی ریکارڈنگ چلانے پر بھارتی فوج نے چار کشمیری گرفتار کرلئے

اتوار 7 جنوری 2018 22:00

مقبوضہ کشمیر ،ْ باندی پورہ میں کرکٹ میچ کے دور ان پاکستانی ترانے کی ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی ترانے کی ریکارڈنگ چلانے پر بھارتی فوج نے چار کرکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع باندی پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستانی ترانے کی ریکارڈنگ چلادی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کا ظلم و ستم رائیگاں گیا،کشمیریوں کیدلوں میں پاکستان کی محبت کم نہ ہوئی،تشدد اور غیر قانونی قبضے سے کشمیر کو اپنا حصہ بنانیکادعوے دار بھارت کشمیری عوام کے دل سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا۔اپنی پاکستان سے محبت کا ااظہارکرتے ہوئے کشمیری کھلاڑیوں نے بھی بھارت کو آئینہ دکھادیا،22 کشمیری کھلاڑیوں کی زبان پر صرف ایک نعرہ تھا۔پاک سرزمین شاد باد۔واقعہ پرحواس باختہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔