ملک میں معاشی استحکام کیلئے سب سے زیادہ توجہ دینی ہوگی، مشترکہ بیان

اتوار 7 جنوری 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء)ملک میں معاشی استحکام کیلئے سب سے زیادہ توجہ دینی ہوگی، نئی صنعتوں اور انڈسٹریل زونز بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیںموثر اقدامات کریں، بیرونی سرمایہ کاری اور ملک میں موجود صنعت کاروں اور نئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن سمیت تمام ڈاکیومنٹیشن کیلئے ایک اِدارہ بنا کر ون ونڈو سسٹم متعارف کروایا جائے، سابق صدر لاہور ٹیکس بارحبیب الرحمٰن زبیری صدرلاہور ڈویژن لائرز یونٹی وِنگ عاشق علی رانا ، ٹیکس ماہرین ذوہیب الرحمن زبیری ، محمد حسن علی قادری، سیف الرحمن زبیری، سابق صدر لاہور ٹیکس بار محمد اجمل خان، عزیزالرحمن زبیری سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام کاروباری سٹیک ہولڈرزاور عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر خود انحصاری کے ذریعے نئے معاشی اہداف تلاش کرنا ہوںگے،پاکستان کو ایک آزاد ، خود مختار معاشی پالیسی بناتے ہوئے خوددار قوموں کی طرح آگے بڑھنا ہوگا