امریکی دبائو ن لیگی حکومت کی کمزور سفارتکاری کا نتیجہ ہے ،عابد حسین نقوی

حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے،بیان

اتوار 7 جنوری 2018 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے امریکی دبائو ن لیگی حکومت کی کمزور سفارتکاری کا نتیجہ ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کسی بھی ریاست کے لئے روح کی مانند ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مہذب قومیں اپنی خارجہ پالیسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر بناتی ہیںمگر حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سسکیاں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب سیاستدان سے زیادہ کامیاب سفارت کاری کوئی اور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حکومت،قومی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرور ت ہے اور از سر نو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے قومی اداروں کے بھی بہتر مفاد میں نہیں کہ کوئی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر انگلی اٹھائی

متعلقہ عنوان :