نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا ٹیلی فونک رابطہ

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے مدد مانگ لی ہرغیر قانونی اقدام کی مخالفت کرینگے، اسمبلیوں کو اپنی مدت پورا کرنا چاہئے اور ان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،نوازشریف

اتوار 7 جنوری 2018 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روزٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے مدد مانگ لی بتایاگیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال بارے میں آگاہ کیا ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ن لیگی ناراض اراکین اسمبلی کا ساتھ چھوڑ جانے پر شکوہ بھی کیا اور ثناء اللہ زہری نے تمام ن لیگی ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کے نام بھی سابق وزیراعظم کو بتائے جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ہرغیر قانونی اقدام کی مخالفت کرینگے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پورا کرنا چاہئے اور ان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور ہمارے بلوچستان اسمبلی کے اراکین پر دبائو ڈال کر ان سے استعفے لئے جا رہے ہیں اور اس کا واضح ثبوت وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف پیش کی گئی تحریک اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کو رکوانے کیلئے یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :