Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں، پارٹی میں موجودچند سنجیدہ شخصیات کا تشویش کااظہار

اتوار 7 جنوری 2018 21:39

عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں، پارٹی میں موجودچند سنجیدہ شخصیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں آنے کے بعد پارٹی میں موجودچند سنجیدہ شخصیات نے ان خبروں پر اپنی تشویش کااظہار کیا ہے اور عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے بعد پارٹی میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جو حالات ملک کو درپیش ہیں اور الیکشن کا سال بھی ہے عمران خان کے اس اقدام سے پارٹی کو سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تحریک انصا ف کے ذرائع کے مطابق ان سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ بھی اہم معاملات میں اپنی پختگی کا ثبوت نہیں دیتے اور وہ عمران خان کو ایسے مشور ے نہیں دیتے جن کے باعث پارٹی کو نقصان نہ ہو ان حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے لیکن عمران خان چونکہ ایک پارٹی کے سربراہ ہیں اور اس وقت ملک میں انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں ایسے موقع پر مخالفین کو اپنی کمزوریاں نہیں دینی چاہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :