جہلم، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو بہتر بنا کر نوجوانوں کوقانون پر عمل داری کا پابند بنایا جائے، حافظ سرفراز احمد

اتوار 7 جنوری 2018 21:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء)ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو بہتر بنا کر نوجوانوں کوقانون پر عمل داری کا پابند بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جہلم میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے ڈسٹرکٹ پولیس خدمت مرکز بنا کر ضلع کے لوگوں پر جو شفقت کی ہے اس میں کام کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے والا سٹاف تعینات کیا جائے کیونکہ ڈرائیونگ کے لرنر لائسنس کے حصول کیلئے نوجوانوں کو متعدد بار چکر لگانے پڑتے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک سٹاف ان کو بار بار تنگ کرنے سے گریز نہیں کرتا اس لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک سے درخواست ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار احمد کا تعلق چونکہ جہلم سے ہے اور یہاں ٹریفک میں تعینات ٹریفک کا عملہ بھی یہاں کا ہی رہائشی ہے جس سے یہ معاملات بگڑ رہے ہیں اس لیے عوامی اور سماجی حلقوں نے ان تمام کو دوسرے اضلاع میں بجھوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔