لاہور ، چودھری افضل حق کے یوم وفات کے سلسلہ میں نشست آج منعقد ہوگی

اتوار 7 جنوری 2018 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) مفکر احرار،صاحب طرز ادیب چودھری افضل حق کے یوم وفات کے سلسلہ میں 8جنوری پیر کو 9بجے صبح مرکزی دفتر نیومسلم ٹائون لاہور میں ایک نشست سیدمحمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم ،مولانا تنویرالحسن ،ڈاکٹر محمد آصف،محمد قاسم چیمہ ،مولانا محمدسرفراز معاویہ اور دیگر مقررین مفکر احرارچودھری افضل حق کے سیاسی ،دینی ،سماجی اور معاشرتی فلسفے اور قومی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :