Live Updates

چیف جسٹس کے نوٹس کو ہر شہری سراہتا ہے،شعیب صدیقی

ایک مرتبہ پھر اورنج ٹرین کے بارے میں پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا ہے کہ جس شہر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہ ہو وہاں اربوں کے ایسے منصوبے کیونکر لگائے جا سکتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 7 جنوری 2018 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس کو ہر شہری سراہتا ہے اور ایک مرتبہ پھر اورنج ٹرین کے بارے میں پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا ہے کہ جس شہر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہ ہو وہاں اربوں روپے کے ایسے منصوبے کیونکر لگائے جا سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ پی پی 147 کے مرکزی دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاکھلی کچہری سے قبل شعیب صدیقی نے پی پی147کے مختلف علاقوں ریلوے کالونی ، باجا لائن ،گوشت مارکیٹ اور گڑھی شاہو کا دورہ اور مختلف پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں اور مشاورت کی انہوں نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کا یقین دلایا،اس موقع پر ناصر صدیقی ، ملک جاوید یوسف ،حافظ رضوان ، مبین کمبوہ،حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی رنگ بازی اپنی موت آپ مر چکی ہے اب زند ہ دلان لاہور آئندہ الیکشن میں نا اہل لیگ کی ہمیشہ کیلئے چھٹی کرا دیں گے اور گزشتہ35سال سے قائم تخت لاہور کا دھڑن تختہ کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے شہباز شریف کو بتانا چاہیے کہ گزشتہ10برسوں کے مسلسل اقتدار میں انہوں نے لاہور میں کونسانیا ہسپتال ، تعلیمی ادارہ یا عوامی خدمت کا کوئی اور مرکز قائم کیا ہے بلکہ انہوں نے پہلے سے موجود ہسپتالوں کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔شعیب صدیقی نے چیلنج کیا کہ لاہور شہر کی ہر سیٹ پر تحریک انصاف بڑی کامیابی حاصل کرے گی اور عوام حکمرانوںکو ضرور آئینہ دکھائیںگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات