پولیو خطرناک بیماری ، اسکا شکار ہونے والا بچہ زندگی بھر کے لئے جسمانی طور پر محتاج ہو جاتا ہے،ملک محمد اقبال چنڑ

اتوار 7 جنوری 2018 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کا شکار ہونے والا بچہ زندگی بھر کے لئے جسمانی طور پر محتاج ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں پولیو سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 41ہزار 670بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں بہاولپور سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور اور دیگر متعلقہ محکموں تعلیم، سوشل ویلفیئر، اوقاف، تعلقات عامہ، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ، پولیس، ہائی وے پٹرول پولیس ودیگرمتعلقہ محکموں کے افسران وعملہ تندہی اور جذبہ حب الوطنی سے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تجربہ کار اور تربیت یافتہ سٹاف گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر معصوم بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ اس مہم کے دوران ایک بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں ، چولستان، بس اڈے، مزارات ودیگر ٹرنزٹ پوائنٹس پر خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی تاکہ وہاں پر موجود بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیںانہوں نے وفد کو بتایا کہ پولیو سے بچائو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 1401ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1103موبائل، 157فکسڈ، 127ٹرانزٹ، 18رومنگ شامل ہیں اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 3048افراد اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 275ایریا انچارج، 122یو سی ایم او ، 6تحصیل سپروائزرز شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائی حدود میں واقع حاصل پور کی یونین کونسلز پلہ، جمال پور، تحصیل خیر پور کی یونین کونسلز عنائیتی، جھنڈانی، گڈن، اسرانی، تحصیل بہاول پور صدر کی یونین کونسلز سنجر، جھانگی والی، خانووالی، جلال آباد، ہاکڑہ، تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسلز بہاول پور گھلواں، خیر پور ڈاہا، چناب رسول پور، بختیاری اور بن والا کی ہائی رسک آبادی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :