ملک کے حالات کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، ناہید خان

اتوار 7 جنوری 2018 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ایسامحسوس ہوتاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ۔ (ن) لیگ کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف بیان باز ی درست اقدام نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمار اواضح موقف ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور جس نے بھی ملک کی دولت لوٹی ہے وہ اس سے واپس لی جائے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالا ت میں کوئی بھی جماعت قومی کردار ادا کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوںمیں دھول جھونک رہے ہیںاور پیپلز پارٹی کو اس وقت اپنی سیاسی بقاء کاسامنا ہے اور کارکنوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بلاول کوواضح لکیر کھینچنا ہو گی ۔