پانچویں انفارمیشن ٹیکنالوجی گول میز کانفرنس آج منعقد ہوگی

اتوار 7 جنوری 2018 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پانچویں انفارمیشن ٹیکنالوجی گول میز کانفرنس آج بروز 8 جنوری کو ارفع کریم سافٹ ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی کانفرنس کی صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر ڈاکٹر عمر سیف کرینگے کانفرنس کا مقصد ملک میں آئی ٹی کی صنعت سے متعلقہ مسائل پر گفتگو کرنے کیلئے گورنمنٹ، انڈسٹری اور دیگر تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے یہ سرگرمی آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے روڈمیپ کی وضاحت کیساتھ ساتھ ملکی وصوبائی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گی پانچویں آئی ٹی گول میز کانفرنس کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی صنعت کیلئے خصوصی اقتصادی زونز وضع کر نے پر توجہ مرکوز کرانا ہے پی آئی ٹی بی اور پاکستان سافٹویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن اس ایجنڈے کے تکمیل کیلئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ مل کر کام کر یں گے اس ایجنڈے کے تحت سائبر سکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر بحث ہوں گے۔

(جاری ہے)

آنے والے سال میں پی آئی ٹی بی کی جانب سیسائبر سپیس کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :