ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے یو اے ای میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے خواہشمند تاجروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اتوار 7 جنوری 2018 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے یو اے ای میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آٹو میکنیکامڈل ایسٹ ‘‘میں شرکت کیلئے خواہشمند تاجروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں یہ درخواستیں 23 جنوری 2018ء تک جمع کروائی جا سکتی ہیں 3 روزہ نمائش کا آغاز یکم مئی 2018ء کو ہوگا جو تین روز تک جاری رہنے کے بعد 3 مئی 2018ء کو اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ترجمان کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں آٹو پارٹس اینڈ سسٹمز، اسیسریز، ریپیئر اینڈ مینٹیننس، کار واش، انجن الیکٹرانکس، لائٹنگ، الیکٹریکل مصنوعات اور باڈی پارٹس و ٹائرز اور بیٹریز وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :