لاہور،پاپام کے زیرانتظام 14 ویں بین الاقوامی آٹونمائش 2 سے 5 مارچ منعقد ہوگی

اتوار 7 جنوری 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے زیرانتظام 14 ویں بین الاقوامی آٹونمائش 2 سے 5 مارچ 2018ء تک ایکسپو سینٹر لاہورمیں منعقد ہوگی پاپام کے چیئرمین افتخار احمد نے بتایا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے نتیجے میں پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

آٹو شو 2018ء کے آرگنائزر سیّد نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ رواں سال آٹو شو میں مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے جس سے آٹو موٹیو انڈسٹری کی ترقی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :