کیپٹن صفدر کیخلاف 9 ارب روپے ہتھیانے کے سکینڈل میں وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ بابر بھروانہ سے پوچھ گچھ

پی اے سی نے 9 ارب کی تحقیقات کرنے میں مصروف، کابینہ ڈویژن نے وزارت ہاوسنگ کے سیکرٹری بابر بھروانہ سے 9 ارب کی تفصیلات طلب کر لیں

اتوار 7 جنوری 2018 21:30

کیپٹن صفدر کیخلاف 9 ارب روپے ہتھیانے کے سکینڈل میں وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) کرپشن اور بدیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اپنے داماد کیپٹن(ر) صفدر اعوان کو خفیہ طور پر دیئے گئے 9 ارب روپے کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے کابینہ ڈویژن نے 9 ارب روپے کے بارے میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس سے تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ وفاقی سیکرٹری بابر بھروانہ حقائق کو چھپانے میں کاغذات میں ردو بدل کرنے میں مصروف ہیں نوازشریف نے بدیانتی کا ثبوت دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر اپنے داماد صفدر اعوان کو 9 ارب کو خطیر فنڈز دینے وزارت خزانہ نے 9 ارب کابینہ ڈویژن کو دیئے جبکہ کابینہ ڈویژن نے 9 ارب کے فنڈز وزارت ہاوسنگ کے کرپٹ ادارہ پاک پی ڈبلیو کو ٹرانسفر کئے ۔

صفدر اعوان نامی شخص جو وزیر اعظم کا داماد و ممبر قومی اسمبلی کی ہدایت پر 9 ارب روپے ادھر ادھر کئے جب کہ زیادہ تر یہ فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت ہاوسنگ کے ذرائع نے بتایا کہ 9 ارب روپے کا غبن کرنے کے لئے چھوٹی چھوٹی ترقیاتی سکیمو ںکے نام پر فنڈز حاصل کئے گئے جبکہ ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی ٹینڈرز بھی نہیں دیئے گئے تھے جو کہ ایک غیر قانونی اقدام ہے ذرائع نے بتایا کہ 9 ارب روپے کی کرپشن کرنے میں پاک پی ڈبلیو ڈی اور وزارت ہاوسنگ کے اعلی افسران بھی ملوث ہین جبکہ وفاقی سیکرٹری بابر بھروانہ اب کاغذات میں ردو بدل کر کے 9 ارب روپے کی کرپشن کو پاک کرنے میں مصروف ہیں ۔

بابر بھروانہ کو یہ ٹاسک فواد حسن فواد نے دیا ہے بابر بھروانہ پہلے صفدر اعوان کے احکامات کی تکمیل کرنے کے لئے وزیر اعظم ہائوس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعیناتٰ تھے بابر بھروانہ کی وزیر اعظم ہائوس میں ارکان پارلیمنٹیرین کے احکامات کی بجاآوری اور ان کے کام کروانے پر ڈیوٹی پر مامور تھے ۔ 9 ارب روپے ان دنوں میں کرپشن کی نذر ہوئے جب بابر بھروانہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اراکین پارلیمنٹیرین کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے کام پر مامور تھے ۔

نیب حکام نے بھی صفدر اعوان کے خلاف 3 ارب کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بابر بھروانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے ۔ 9 ارب کرپشن سکینڈل پبلک اکانوئٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہواتھا اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ 9 ارب سے کیپٹن(ر) صفدر کو دیئے گئے اور اس کے ساتھ شیخ آفتاب اور سعود حمید پر مشتمل کمیٹی نے یہ خرچ کئے ۔پی اے سی نے بھی اس سکینڈل کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اب وزارت ورکس اور پاک پبلک ورکس سے تفصیلات تفصیلارت طلب کر رکھی ہیں آنے والے دنوں میں یہ سکینڈل بھی بڑے بڑے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :