پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اتوار 7 جنوری 2018 21:29

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے ملیرجیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کو بھارت سے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے موقع پر پاکستان نے 147 بھارتی ماہی گیروں کو 8 جنوری کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں گزشتہ روز ملیر جیل سے رہا کر کے واہگہ بارڈر روانہ کر دیا گیا ۔ رہا ہونے والے تمام بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت بڑی تعداد میں بھارتی ماہی گیروں کو رہائی دی جا چکی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :