ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیلی کیلئے 22 جنوری کو بنی گالہ جائینگے سمیع اللہ

اتوار 7 جنوری 2018 21:28

ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیلی کیلئے 22 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کا اجلاس گزشتہ روز خیبر میڈیکل کالج پشاور میں زیرصدارت سمیع اللہ منعقد ہوا جس میں سپریم کونسل کے ممبران سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سمیع اللہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ احتجاج سے پہلے مزاکرات کو ترجیح دی ہے لیکن ہمشہ کی طرح اس بار بھی ہم کو حکومت کی طرف سے نا امید ہونا پڑا ہے جسکی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں 22 جنوری سے پہلے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے ورنہ ہم انشائاللہ بنی گالہ میں22جنوری کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس اور دیگر مطالبات کے حل کے لئے بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دینگے آخر میں انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لیے پرآمن احتجاج کرنے والوں پر F.

I. R کرکے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے جسکی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں