عمران کی تیسری ممکنہ بیوی بشریٰ مانیکا کی عمر50 سال،5بچوں کی ماں ہے،رپورٹ

اتوار 7 جنوری 2018 21:23

عمران کی تیسری ممکنہ بیوی بشریٰ مانیکا کی عمر50 سال،5بچوں کی ماں ہے،رپورٹ
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر ہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اوریہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :