Live Updates

عمران خان دو سال پہلے دعا لینے کیلئے گئے اور 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا، رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 21:16

عمران خان دو سال پہلے دعا لینے کیلئے گئے اور 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان دوسال پہلے دعا لینے پاکپتن گئے تھے،لیکن وہاں پتا نہیں کیا گند پھیلایا کہ پانچ بچوں کی ماں کاگھر اجاڑ دیا، اس خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔انہوں نے آج ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصل آباد میں پینے کے پانی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔

آج کل بابا رحمتے بھی پینے کے پانی کیلیے کافی متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ2013ء کے بعد ملک میں معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کی تو دھرنا اول آ گیا۔ لیکن ہمیں کام کرنے سے روکنے کے باوجود پاکستان نے ترقی کی۔ آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اوردہشتگردی کا 70 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے۔ احتساب کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

20 سال پہلے جو نعرہ لگایا گیا۔12 اکتوبر کے بعد کہا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لائیں گے۔آج پھر وہی نعرہ لگایا جا رہا ہے۔آج کل بھی حقیقی جمہوریت لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔لیکن اب کوئی نامعلوم ہاتھ خفیہ کام نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاید ہی کوئی ہوجو دس سال تک وزیررہا ہو۔ دس برس میں شاید کوئی ایسا دن ہوجب میرااستعفیٰ نہ مانگا گیاہو۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آیندہ انتخابات میں عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی جیتے گا۔ اب رزلٹ وہی آئے گا جوعوام مہرکے ذریعے دیں گے۔اب کوئی نامعلوم ہاتھ خفیہ کام نہیں کرسکے گا۔کچھ لابیزایسی ہیں جو پروپگینڈا کریں گی،عوام کوناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس میں نوازشریف پرکرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نواز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کرنا محاذ آرائی ہوتی۔عدالتی فیصلے کے کسی نکتے پر اعتراض کرنا محاذ آرائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری صاحب کرپشن پرتقریرکر رہے ہیں۔ زرداری کی تقریریں جاری رہیں تو سندھ پر کوئی عذاب نازل نہ ہو جائے۔ جہاں ظلم ہوگا تو حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات