ایم کیوایم نےپٹھانوں کومروانےکیلئےمہاجروں کوہتھیاردیے،پرویزمشرف

سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں،مہاجرہوں فخرسےکہتا ہوں،مجھےپاکستان کی ترقی اورسالمیت عزیزہے،ملکی سیاست میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں،اصل لیڈردریا کارخ موڑتا ہے۔کراچی میں عوامی جلسہ سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 21:12

ایم کیوایم نےپٹھانوں کومروانےکیلئےمہاجروں کوہتھیاردیے،پرویزمشرف
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں،ایم کیوایم نے پٹھانوں کو مروانے کیلئے مہاجروں کو ہتھیار دیے،فخر سے کہتا ہوں میں بھی مہاجر ہوں،مجھے پاکستان کی ترقی اور سالمیت عزیز ہے،ملکی سیاست میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں،اصل لیڈردریا کارخ موڑتا ہے۔

انہوں نے آج لیاقت آباد میں عوامی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واحد شہر ہے۔جہاں ہر قوم کے افراد بستے ہیں۔ کراچی کے تمام افراد کو ایک ہو جانا چاہیے۔ کراچی میں صرف ایک ہی ایم کیو ایم جماعت تھی۔ ایم کیوایم نے 25سال میں کراچی کیلئے کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم نے پٹھانوں کو مروانے کیلئے مہاجروں کو ہتھیار دیے۔

میں نے لیاری کی عوام کیلئے بہت کچھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں بھی مہاجر ہوں۔ خود کو مہاجر سمجھتا ہوں نہ ایم کیو ایم کا،سب سے پہلے پاکستانی ہوں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے پاکستان کی ترقی اور سالمیت چاہیے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے۔ میں ملک میں سیاست میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں۔عام طورپرلیڈر دریاؤں کے بہاؤ میں چلتے ہیں تاہم اصل لیڈر دریا کا رخ موڑتا ہے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کیا کراچی کے لوگ ایسے ہی چلنا چاہتے ہیں جیسے اب تک چلتے آ رہے ہیں؟ انہوں نے پیشکش کی کہ کراچی والے میرے ساتھ چلیں۔آپ کو صحیح راستے پر لے کر جاؤں گا۔