وفاقی حکومت نےایم این اے چودھری محمود بشیرورک کووزیرقانون لگانےکا فیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 20:55

وفاقی حکومت نےایم این اے چودھری محمود بشیرورک کووزیرقانون لگانےکا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) : وفاقی حکومت نے ایم این اے چودھری محمود بشیرورک کو وزیرقانون لگانے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے بھی بشیر ورک کو وزیرقانون کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے رکن قومی اسمبلی بشیرورک کو وفاقی وزارت قانون کاقلمدان سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے بشیرورک بطور وفاقی وزیرقانون منگل کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء محمود بشیر ورک گوجرانوالہ کے حلقہ این اے97 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وزارت قانون کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ زاہد حامد کو ختم نبوت نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کے احتجاجی دھرنوں کے ردعمل میں وزارت سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔