Live Updates

بشریٰ بی بی کےسابق شوہرخاوراور بیٹےموسیٰ کی شادی سےمنسوب بیان کی تردید

مجھ سےمنسوب بیان جھوٹاہے،بشریٰ مانیکا سےزیادہ پرہیزگارخاتون نہیں دیکھی،عمران خان کاہمارےگھرسےروحانی تعلق ہے،وہ شریف النفس آدمی ہیں،جنگ کےکیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔بشریٰ بی بی کےسابق شوہرخاورکی نجی ٹی وی سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 19:47

بشریٰ بی بی کےسابق شوہرخاوراور بیٹےموسیٰ کی شادی سےمنسوب بیان کی تردید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی روحانی پیشوابشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا اور بیٹے موسیٰ مانیکا نے شادی کی خبرو ں سے متعلق تمام منسوب بیان مسترد کردیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکانے کہاکہ مجھ سے منسوب بیان جھوٹاہے،کہ عمران خان نے بشریٰ کوشادی کی پیشکش کی۔

عمران خان کی وجہ سے ہمارے گھر میں کوئی تنازع نہیں ہوا۔ہمارے گھرسے متعلق پھیلائی گئی خبریں تشویش ناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تناؤ میں ڈالاہے۔بشریٰ مانیکاسے زیادہ پرہیزگارخاتون میں نے نہیں دیکھی۔ایسی پرہیزگارخاتون سے متعلق ایسی خبریں افسوسناک ہیں۔بے بنیادخبروں سے شدید دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کاہمارے گھرسے روحانی تعلق ہے۔

عمران خان جیساشریف النفس آدمی میں نے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ واضح طورپرکہتاہوں کہ مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جنگ کے کیخلاف سخت نوٹس لے رہاہوں۔اگرایسی دوبارہ بات کی توسخت ایکشن لوں گا۔اسی طرح بشریٰ بی بی کے فرزند موسیٰ مانیکانے بتایاکہ شادی سے متعلق عمران خان یاوالدہ سے بات کریں ،ہم بہن بھائیوں کااس کوئی لینادینانہیں ہے۔معذرت چاہتاہوں اس پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ میری والدہ متقی اور پرہیزگارخاتون ہیں۔موسیٰ نے مزید کہاکہ والدہ کوکبھی پردے کے بغیرگھرسے باہرجاتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ میرے والدسے منسوب بیان بھی جھوٹاہے۔یہ میری والدہ اور ہمارے گھرکامعاملہ ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات