فیصل آباد میں ناراض شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو ہلاک کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 7 جنوری 2018 15:09

فیصل آباد میں ناراض شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو ہلاک کردیا
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جنوری۔2018ء) اشرف آباد میں شوہرکی فائرنگ سے اہلیہ اور ساس جاں بحق جب کہ سالی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے اشرف آباد میں افتخارنامی شخص روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا تھا کہ بیوی نے ساتھ جانے سے انکارکردیا، جس پر شوہر کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہلیہ بسمہ اورساس اورسالی زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اہلیہ اورساس لیڈی کونسلرراشدہ جاں بحق جب کہ سالی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔