عرب لیگ نے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 7 جنوری 2018 13:51

عرب لیگ نے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے ..
عمان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جنوری۔2018ء) عرب لیگ نے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب لیگ میں شامل 6 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں بیت المقدس کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اجلاس کی صدارت کی جس میں مصر، مراکش، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور اردن کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اردن کے وزیرخارجہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا، امریکی صدر کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں جبکہ فیصلے سے خطے میں تشدد بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :