مصر میں قبطی مسیحیوں نے اپنے کلینڈر کے مطابق سات جنوری کو کرسمس منائی

اتوار 7 جنوری 2018 12:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) مصر میں قبطی مسیحیوں نے اپنے کلینڈر کے مطابق اتوار کے روز کرسمس کا تہوار منایا، اس موقع پر دار الحکومت قاہرہ سمیت پورے ملک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں قبطی مسیحی برادری کے لیے گزشتہ برس تشدد اور ہلاکت خیز حملوں سے بھرپور رہا تھا، اس دوران قاہرہ کے جنوب میں ایک چرچ پر گزشتہ ہفتے ایک حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ایک غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مصری قبطی مسیحیوں پر کیے گئے متعدد حملوں میں مجموعی طور پر سو سے زائدا فراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :