برطانیہ میں مسلمان ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 7 جنوری 2018 00:01

برطانیہ میں مسلمان ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06جنوری 2018ء ):برطانیہ میں عام افراد تیزی سے اسلام کی جانب جا رہے ہیں،برطانیہ میں مسلمان ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عام افراد تیزی سے اسلام کی جانب جا رہے ہیں،برطانیہ میں مسلمان ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

اسلام قبول کرنے والوں میں اکثریت سفید فام نوجوان خواتین کی ہے جبکہ گزشتہ برس 5000 سے زائد برطانوی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔

گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والے افراد کی تعداد دگناہوچکی ہے۔ ان میں اکثریت نوجوان سفید فام خواتین کی ہے۔برطانیہ میں فیتھ میٹرز نامی نے ایک طویل سروے کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ برطانیہ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسے قبول کرنے والے لوگوں کے مطابق اسلام پر عمل کرتے ہوئے برطانیہ میں رہا جاسکتا ہے۔