امریکہ کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا،ایران کے خلاف دنیا نے امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 جنوری 2018 23:54

امریکہ کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا،ایران کے خلاف دنیا نے امریکہ ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06جنوری 2018ء ):امریکہ کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا،ایران کے خلاف دنیا نے امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ایران میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کو روس اور فرانس نے ایران کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکا کی درخواست پر ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس کا مقصد ایران میں حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے مظاہرین کی اخلاقی حمایت اور ان کی آواز دنیا بھر میں پہنچانا تھا۔

تاہم سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکا کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب چین،روس اور فرانس نے ایران میں مظاہروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو وقت کا ضیاع اور تہران کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔