بلاول بھٹو اور بختاور نے بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض کی عیادت کی

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:54

بلاول بھٹو اور بختاور نے بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض کی لاہور میں ان گھر جا کر عیادت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریبا ایک گھنٹہ بشیر ریاض کی ساتھ گذارا اور ان کی جلد صحتیابی کی امید کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل میر ، چوہدری ریاض اور ڈاکٹر ضرار یوسف بھی موجود تھی-بشیر ریاض شہید ذولفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی ایڈوائزر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ 1967 سے بھٹو خاندان کیساتھ منسلک ہیں اور دس سے زیادہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔اسوقت بشیر ریاض چییرمین بلاول بھٹو زرداری کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :