حکومت آئینی مدت پوری نہ کر سکی تو یہ (ن) لیگ کی ناکامی ہوگی‘بلاول بھٹو

بلوچستان میں (ن) لیگ کے خلاف جو سیاسی بغاوت شروع ہوئی ہے وہ قومی سطح پر جاتی دکھائی دے رہی ہے‘ ہمارا بلوچستان میں ایک بھی ایم پی اے نہیں ہمارا وہاں کیا منفی سیاسی کردار ہو سکتا ہے ‘عمران خان کی شادی ان کا ذاتی ایشو ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:54

حکومت آئینی مدت پوری نہ کر سکی تو یہ (ن) لیگ کی ناکامی ہوگی‘بلاول بھٹو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری نہ کر سکی تو یہ (ن) لیگ کی ناکامی ہوگی‘بلوچستان میں (ن) لیگ کے خلاف جو سیاسی بغاوت شروع ہوئی ہے وہ قومی سطح پر جاتی دکھائی دے رہی ہے‘ ہمارا بلوچستان میں ایک بھی ایم پی اے نہیں ہمارا وہاں کیا منفی سیاسی کردار ہو سکتا ہے ‘عمران خان کی شادی ان کا ذاتی ایشو ہے ۔

یہاں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور ہم عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں۔ میاں صاحب صرف میٹرو میٹرو نہ دکھائیں اور بھی کچھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیب مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انتقامی سیاست مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے ، ہم نے پہلے بھی ان کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، مشرف اور ضیاء کے انتقام کا سامناکیا ،ہم (ن) لیگ کے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ۔

انہوںنے بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی صورتحال خراب ہے،موجودہ حالات پر نظر ہے او رایک دو روز میں دیکھیں گے ۔ بلوچستان میں جو سیاسی بغاوت مسلم لیگ (ن) کے خلاف شروع ہوئی ہے وہ قومی سطح پر جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوںنے اس صورتحال میں پیپلزپارٹی کے کردار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا بلوچستان میں ایک بھی ایم پی اے نہیں ہمارا وہاں کیا منفی سیاسی کردار ہو سکتا ہے۔ اگر حکومت مدت پوری نہ کر سکی تو یہ ناکامی مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔انہوںنے عمران خان کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ،اگر یہ خبر درست ہے تو مبارکباد ہو اوراگر عمران خان کی شادی نہیں ہوئی تو ایسی خبریں چلانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

متعلقہ عنوان :