سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 8جنوری کو بلا لیا ہے،حکمرانوں کو دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ،انصاف کیلئے قانونی جنگ بھی لڑیں گے،

حصول انصاف کیلئے سڑکوں پر آنے کا آپشن کھلا ہے، حتمی فیصلہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، قاتل و کرپٹ حکمران جتنا عرصہ اقتدار میں رہیں گے ملک و قوم کی بربادی ہو گی،سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے نہ اب زیادہ عرصہ اقتدار کے ایوانوں میں مسلط رہیں گے ،نا اہل حکمران ملک لوٹ رہے ہیں ان سے نجات کیلئے عوامی تحریک کے کارکنان پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سے گفتگو

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:54

سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 8جنوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 8جنوری کو بلا لیا ہے،حکمرانوں کو دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ،انصاف کیلئے قانونی جنگ بھی لڑیں گے، حصول انصاف کیلئے سڑکوں پر آنے کا آپشن کھلا ہے، حتمی فیصلہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، قاتل و کرپٹ حکمران جتنا عرصہ اقتدار میں رہیں گے ملک و قوم کی بربادی ہو گی،سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے نہ اب زیادہ عرصہ اقتدار کے ایوانوں میں مسلط رہیں گے ،نا اہل حکمران ملک لوٹ رہے ہیں ان سے نجات کیلئے عوامی تحریک کے کارکنان پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور یکجہتی کا جو پیغام حکومتی سطح سے قوم اور دنیا کو جانا چاہیے تھا وہ پیغام ڈاکٹر طاہر القادری نے دیا،جسے اندرون بیرون پاکستانیوں نے بے حد سراہا اور ہزاروں تہنیتی ای میلز موصول ہو رہی ہیں،سربراہ عوامی تحریک نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک جسم کی طرح ہے اور امن ہمارا عقیدہ ہے ۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 3 بار وزیر اعظم بننے والے نواز شریف سپریم کورٹ،فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر نے کی بجائے مادر ملت کا حق نمک ادا کریں اور نازک مرحلہ پر گندی سیاست ترک کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک انصاف کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ،نا انصافی سے ادارے،ملک،قومیں کمزور ہوتی ہیں ،منصفانہ نظام حکومت و سیاست پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی ناگزیر ہے ۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب اقتدار کو دولت کمانے کا ذریعہ بنانے والے ناسوروں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ نے شہباز حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔قاتل حکمرانوں کی ا لزم تراشیاں جھوٹ اور لغویات کے سوا کچھ نہیں۔منفی پراپیگنڈہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو نہیں بچا سکے گا ۔بے گناہ کارکنوں کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :