Live Updates

بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ،

لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر لی ہے ،یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا امتحان بھی ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ، امید ہے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے ،قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ دراصل کیئر ٹیکر سیٹ اپ لانے کی سازش سے جڑا ہوا ہے ،عمران کو بعض قوتوں نے استعمال کیا ان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے ، کسی بھی سیاسی قوت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، تمام سیاسی قوتوں میں یکجہتی پیدا کرنی چاہیے ، جو بھی دھرنا دیگا وہ ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کریگا،دیکھنا چاہیے کہ وہ کونسی قوت ہے جس نے مصطفی کمال ، عمران خان ،آصف زرداری او ر طاہر القادری جیسی متضاد شخصیات کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کیلئے مجبور کردیا وزیر داخلہ احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:52

بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبائو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ، لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر لی ہے ،یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا امتحان بھی ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ، امید ہے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے ،قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ دراصل کیئر ٹیکر سیٹ اپ لانے کی سازش سے جڑا ہوا ہے ،عمران کو بعض قوتوں نے استعمال کیا ان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے ، کسی بھی سیاسی قوت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، تمام سیاسی قوتوں میں یکجہتی پیدا کرنی چاہیے ، جو بھی دھرنا دیگا وہ ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کریگا،دیکھنا چاہیے کہ وہ کونسی قوت ہے جس نے مصطفی کمال ، عمران خان ،آصف زرداری او ر طاہر القادری جیسی متضاد شخصیات کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کیلئے مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ نے یکایک پاک امریکہ تعلقات میں سنگینی کو نیا موڑدیا ، امریکی صدر کی جانب سے بیان پاکستانی قوم کی توہین ہے ، افغان جنگ کے بعد امریکہ ٹرافی لیکر چلا گیا اور 35لاکھ مہاجرین ہمارے لئے چھوڑگیا ، امریکہ کے حالیہ اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ ہمیں اتحادی نہیں سمجھتا ، پاکستان اس وقت امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا ۔

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں امریکہ کی پالیسیز میں تضاد ہیں ، تاریخ میں امریکہ کبھی بھی پاکستان کا قابل بھروسہ اتحادی ثابت نہیں ہوا، ضرورت پڑنے پر امریکہ ہم سے قریب ہوا اور ضرورت ختم ہونے پر دور ہوگیا ، امریکی انتظامیہ اور سینیٹر قسمیں کھا کر کہتے رہے کہ امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا ۔و زیرداخلہ نے کہا کہ امریکہ ہماری ایکسپورٹ کی سب سے بڑی منڈی ہے ، امریکہ جنوبی ایشیا کو بھارت کی نظر سے نہ دیکھے ، امریکہ پاکستان کو ناکام افغان پالیسی پر قربانی کا بکرا بنا رہا ہے ، پاکستان کو ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ، یکطرفہ اقدام کی صورتحال میں مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، امید ہے امریکہ ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے خطے میں کشیدگی ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں تصادم اور محاذ آرائی کی کوشش کے اشارے مل رہے ہیں ، امید ہے امریکہ ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے خطے میں کشیدگی ہو، میں پیر سیالوی اور طاہر القادری سے درخواست کروں گا کہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے اس وقت ہمیں اتحاد کے دھرنے دینے چاہیئں ، عدم استحکام کا ایجنڈا تو ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر لی ، یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا بھی امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ۔

امید ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے حالات درست ہیں ، پاکستانی معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے ، ہم نے توانائی کا بحران ختم کردیا ، قبل ازوقت انتخابات کا کوئی آپشن نہیں ہے ، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ نگران حکومت لانے کی سازش سے جڑا ہوا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو بعض قوتوں نے استعمال کیا، عمران خان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے ، ہم نے کراچی سمیت ملک یک امن کو بحال کیا ، وقت ثابت کرے گا کہ نواشریف کو سی پیک اور معاشی کامیابی کی سزا ملی ، کسی بھی سیاسی قوت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، تمام سیاسی قوتوں میں یکجہتی پیدا کرنی چاہیے ،جو بھی دھرنا دے گا وہ ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات