تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا

علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان ہو کر ملک کی سا لمیت کے لیے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جنوری 2018 22:14

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری 2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں علماءکنونشن انعقاد ہوا ، جس میں صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور ملک بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماءکرام نے شرکت کی -وزیراعلی نے ختم نبوت کے مسئلے اور امریکی صدر کے ٹویٹ پر پرجوش اور مدلل تقریر کی -وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ا للہ کی ختم نبوت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی صفا ئی پیش کردی ہے اور قادیانوں کے حوالے سے اپنا موقف بھی واضح کر چکے ہیں ۔

جس کے بعد بحث کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءا للہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے- ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے- انہوں نے قادیانیوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دیتے ہوے کہا قادیانی دین اسلام کے اندر فتنے کا سبب ہیں-علماءکرا م نے پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماءکے کنونشن کا انعقاد خوش آئند امر ہے ۔

(جاری ہے)

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا ۔علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان ہو کر ملک کی سا لمیت کے لیے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :