سعودی فرمانرواکا شہریوں اور عسکری اداروں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی مراعات اور مالی الاؤنس کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 جنوری 2018 22:05

سعودی فرمانرواکا  شہریوں اور عسکری اداروں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06جنوری 2018ء ):سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے شہریوں اور عسکری اداروں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی مراعات اور مالی الاؤنس کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نئے سال کے آغاز پر شہریوں کو تحفہ دے دیا ۔ان کے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحفے کے طور پر خصوصی رعایت اور ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

فرمانروا کے حکم کے تحت سول اور فوجی شعبوں میں کام کرنے والوں کو رواں مالی سال کے دوران سالانہ بونس دیا جائے گا جب کہ طلبہ و طالبات ایک سال تک 10فیصد اضافی ماہانہ بونس دیا جائے گا۔سول اور ملٹری اداروں میں کام کرنے والے شہریوں کو مہنگائی الاونس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار ریال اضافی دیئے جائیں گے ۔اسکے علاوہ احکامات کے مطابق ہر سرکاری ادارہ اپنے ملازمین کو مہینے کی 27تاریخ کو تنخوا دے گا تاکہ جلد ازجلد یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔